آٹھ مقام کے قریب دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ کریم آباد کے مقام پر دریا سے مل گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جیپ سے 8 افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق مجموعی طور پر 14 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ رات کی تاریکی کی وجہ سے سرچ آپریشن روک دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاپتہ تین افراد کی تلاش جاری ہے۔



