عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیرِ اہتمام 45ویں سالانہ آل پاکستان ختمِ نبوت کانفرنس 29اور 30اکتوبر کو چناب نگر میں منعقد ہوگی۔ دو روزہ کانفرنس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام، مشائخِ عظام، مذہبی قائدین اور طلبہ سمیت بڑی تعداد میں شرکا کی شرکت متوقع ہے، جبکہ اجتماع کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس عظیم الشان دینی اجتماع کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا جس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام، مشائخِ عظام، مذہبی قائدین، طلبہ مدارس اور لاکھوں عشاقِ رسول قافلہ در قافلہ شرکت کریں گے۔
کانفرنس کے مختلف اجلاسوں کی صدارت حافظ ناصر الدین خاکوانی، مولانا خواجہ عزیز احمد، مولانا خواجہ خلیل احمد اور دیگر اکابرِ مشائخ کریں گے۔



