وی پی این کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان

اسلام آ باد: وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے جس کیلیے پی ٹی اے نے وزارت داخلہ سے تاریخ میں توسیع کی درخواست کردی ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ یومیہ دوسو سے زائد وی پی […]
وی پی این کی بندش آئی ٹی کیلیے تباہ کن قرار

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سجاد مصطفیٰ سید نے خبردار کیا ہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی اور ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروسز کو بلاک کرنے سے یقینی طور پر آئی ٹی اور اس سے چلنے والی تمام سروسز کو نقصان پہنچے گا۔ سجاد مصطفیٰ سید نے مزید وضاحت […]
وی پی این کا حلال حرام سے کیا تعلق؟ مذہب کا مذاق اڑایا جارہا ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی

اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے کہا ہے کہ وی پی این کا حلال حرام سے کیا تعلق؟ مذہب کا مذاق اڑایا جارہا ہے، چیئرمین پی ٹی اے نے کہا ہے کہ وی پی این کے بغیر آٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی جب کبھی انٹرنیٹ بند کرنا ہوتا ہے تو پھر انڈسٹری کو […]
پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کیلیے 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی ا ے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایت کے بعد عملدرآمد کے […]
اگر وی پی این حرام ہے تو موبائل بھی حرام ہے؛ مولانا طارق جمیل

اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ اگر وی پی این حرام ہے تو پھر موبائل فون کا استعمال بھی حرام ہے۔ نجی چینل سے بات کرتے ہوئے نامور مبلغِ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر کہا ہے کہ مجھے تو […]
پاکستان میں وی پی این بلاک نہیں کیا جارہا، پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک میں وی پی این بلاک نہیں کیا جارہا۔ پی ٹی اے نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ آئی ٹی کمپنیوں کو اپنے آئی پی ایڈریس وی پی این پر رجسٹر کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز […]
پاکستان میں کتنے وی پی اینز رجسٹرڈ ہیں؟ قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ کی اسپیڈ سے متاثر ہونے والی کمپنیوں اور فری لانسرز کو وی پی این کی سہولت فراہم کردی ہے۔ اس بات کا انکشاف قومی اسمبلی کے اجلاس میں اُس وقت سامنے آیا جب وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے میں رجسٹرڈ وی پی اینز کی تفصیلات […]
ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام نے کہا ہے کہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو بلاک نہیں کرسکتے۔ اسلام آباد میں سینیٹر پلوشہ محمدزئی خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا۔ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ حکام نے بریفنگ […]
انٹرنیٹ سینسرشپ؛ پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6000 فیصد اضافہ

انٹرنیٹ پرائیویسی کمپنی پروٹون نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سینسرشپ اور معلومات تک رسائی میں حائل رکاوٹ کے باعث پاکستان میں ’’وی پی این‘‘ کی طلب میں 6000 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ وی پی این ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جس کے استعمال سے بندش کی زد میں آنے والی ویب سائٹس […]