این اے97 میں بعض خواتین ووٹرز کا پولنگ اسٹیشن میں دباؤ ڈالنے کا الزام

فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 کی بعض خواتین ووٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں ان پر مخصوص امیدوار کو ووٹ ڈالنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔ خواتین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ انہیں مخصوص امیدوار کے نشان پر مہر لگانے کا کہا گیا، پولنگ اسٹیشن119، 208 اور […]
دو حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کاوقت بڑھادیا

الیکشن کمیشن نے گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا وقت بڑھا دیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا وقت بڑھا دیا گیا۔ پولنگ کا وقت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی درخواست پر بڑھایا گیا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کا وقت بڑھانے […]
عام انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد: ملک بھر میں عام انتخابات 2024ء کیلیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر میں 12ویں عام انتخابات 2024ء کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے […]
مجھے نہیں پتا موبائل فون بندش سے شہریوں کو کیا مشکلات ہیں، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا موبائل فون بندش سے شہریوں کو کیا مشکلات ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں ایک پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا کہ موبائل فون سروس بند ہونے کی وجہ سے […]
ان انتخابات پر دھاندلی کا ٹھپہ نہ لگا تو ملک کے لیے بہت بہتر ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ان انتخابات پر دھاندلی کا ٹھپہ نہ لگا تو ملک کے لیے بہت بہتر ہوگا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی […]
این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز گرفتار

نارووال سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے دانیال عزیز کو شکرگڑھ میں موڑ سلہریان پر ناکے سے گرفتار کیا۔ مہناز اکبر عزیز […]
مسائل کے حل کیلیے ایک پارٹی کو اکثریت ملنا ضروری ہے، نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے ایک پارٹی کو اکثریت ملنا ضروری ہے۔ نواز شریف نے ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے مسائل تب ہی حل ہوسکتے ہیں جب ایک پارٹی کو اکثریت ملے۔ ایک پارٹی کو پورا […]
الیکشن میں پی ٹی آئی کی منظم دھاندلی سے متعلق آڈیو وائرل ہوگئی

اسلام آباد: عام انتخابات 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے منظم دھاندلی کے ثبوت سامنے آنے لگے، پی ٹی آئی امیدوار علی رضا خان خاکوانی کی پولنگ ایجنٹ کے ساتھ مبینہ آڈیو وائرل ہوگئی۔ ایک نجی اخباری ذرایع کے مطابق مبینہ آڈیو لیک میں پی ٹی آئی امیدوار علی رضا خان خاکوانی پولنگ […]
ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے ووٹ کاسٹ کر دیے

کراچی کے حلقے این اے 238 میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ فاروق ستار نے اپنا ووٹ نیشنل اسکولنگ پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کیا۔ این اے 232 سے ایم کیو ایم امیدوار آسیہ اسحاق نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ آسیہ اسحاق […]
آج لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

عام انتخابات 2024ء کے پُرامن انعقاد کے لیے لاہور میں پولیس ہائی الرٹ ہے۔ پولیس کے 18 ایس پیز اور 44 ایس ڈی پی اوز ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ 84 ایس ایچ اوز بھی اپنےعلاقوں میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہیں جبکہ 18 ہزار سے زائد کانسٹیبلز مختلف پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہیں۔ خواتین پولنگ […]