ترکیہ میں تربیتی پروازوں کے دوران 2 فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 6 ہلاکتیں

رکیہ میں معمول کی مشقی پروازوں کے دوران ایک خوفناک حادثے میں دو فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکراگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ ترکیہ کے صوبے اسپارتو میں پیش آیا جب دورانِ پرواز فضا میں آپس میں ٹکرا جانے کے باعث ایک ہیلی کاپٹر زمین بوس ہو گیا۔ زمین بوس ہونے […]
ترکیہ میں انسٹاگرام غیر معینہ مدت تک بلاک کردیا گیا

انقرہ: ترکیہ میں بغیر کوئی وجہ بتائے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام بند کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کی انفارمیشن ٹیکنالوجیز،کیمونیکیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر انسٹاگرام کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔ ترکیہ کی حکومت نے انسٹاگرام پر پابندی کی وجہ نہیں بتائی […]
ترک عملے نے اسرائیلی جہاز کو ایندھن فراہم نہیں کیا، اسرائیلی ایئرلائن کا دعویٰ

تل ابيب: اسرائیل کی قومی ایئرلائن ایلال نے کہا ہے کہ وارسا سے تل ابیب آنے والی پرواز نے ترکیہ کے شہر انطالیہ کے ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اور اس دوران ری فیولنگ کے لیے رابطہ کیا تو عملے نے ایندھن فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ […]
وزیراعظم کی ترک صدر سے گفتگو، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون مضبوط کرنے کا اعادہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا اور خطے سمیت عالمی امن و استحکام اور خوش حالی کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے […]
ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی

انقرہ: غزہ میں جنگ بندی نہ ہونے پر ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کے مطابق ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے اسرائیل سے ہر قسم کی درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگادی ہے تاہم ترکیہ نے ابتک سرکاری طور پر اس کا اعلان […]
صدر مملکت کا ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترک صدر رجب طیب اردغان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور بھی دیا۔ انہوں نے ترک صدر […]
استنبول: نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 29 افراد ہلاک

استنبول: استنبول کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق منگل کے روز استنبول میں ایک 16 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہو گئے، فائر فائٹرز نے چند گھنٹوں بعد ہی اس پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے […]
ترکیہ کا پاکستانیوں کے لیے ای ویزا جاری کرنیکا اعلان

انقرہ: ترکیہ نے پاکستانیوں کیلیے ای ویزا جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ترکیہ ای ویزا ایک الیکٹرانک سفری اجازت نامہ ہے جو ان پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو سیاحت یا کاروباری مقاصد کیلیے ترکیہ کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔ ترکیہ کی ویب سائٹ یا ایپ پر آن […]
اسرائیل مغرب کا بگڑا ہوا بچہ اور مشرق وسطیٰ میں بدامنی کا ذمہ دار ہے، ترک صدر

ابو ظہبی: اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (COP28) میں امریکا، چین اور ترکیہ نے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازع کے فوری اور پُر امن حل کی ضرورت پر زور دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں منعقد کردہ اقوام متحدہ کی موسمیاتی […]