سوات، غیرت کے نام پر خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا

پشاور: سوات منگلور کے علاقے بنجوٹ میں غیرت کے نام پر خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل میں ملوث خاتون کے دو بھائیوں، شوہر اور دیور کو گرفتار کر لیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ خاتون کی لاش کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک

سوات کے علاقے چارباغ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں سرغنہ سمیت 2 خوارجی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب ڈسٹرکٹ سوات کے علاقے چار باغ میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ […]
سوات؛ تیلگرام میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد ہلاک

سوات: تلیگرام میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین اہم دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے میاں شیخ بابا کے مقام پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق […]
سوات بم دھماکا؛ کے پی حکومت سفارتکاروں کی موجودگی سے لاعلم نکلی

پشاور: کے پی حکومت سوات میں غیرملکی سفارتکاروں کی موجودگی سے لاعلم نکلی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی زیرصدارت ہوا جس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل مالم جبہ روڈ پر افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس […]
سوات حملہ؛ تمام سفارتکار بحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں، وزارت خارجہ

اسلام آباد: وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق آج سوات اور مالم جبہ سے اسلام آباد واپس آتے ہوئے سفارتکاروں کے سیکیورٹی قافلے پر حملہ ہوا، اس طرح کے واقعات دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ ترجمان کے مطابق قافلے میں شامل پولیس کی وین پر آئی ای ڈی سے […]
سوات میں پولیس وین پر بم حملے میں 4 اہلکار زخمی

سوات میں پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سوات مالم جبہ روڈ پر بم حملے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ جہان اباد کے مقام پر ہوا جس کے نتیجے میں میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اور پولیس موبائل کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ […]
سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش پہاڑی سلسلے میں زیر زمین 104 کلومیٹر تھا۔
سوات؛ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید

سوات: مٹہ کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے مٹہ کے علاقے سمبٹ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم […]
مدین واقعے میں ملوث تین اہم مرکزی ملزمان سمیت 30 گرفتار

سوات / پشاور: خیبرپختونخوا کے علاقے سوات مدین میں سیاح کو توہین مذہب کے نام پر تشدد کے بعد قتل کرنے میں ملوث تین اہم مرکزی ملزمان سمیت 30 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی پی او سوات نے مدین واقعے کی تحقیقات میں ہونے والی اہم پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ […]
سوات، مدین واقعے میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

پشاور: سوات میں مبینہ توہین مذہب واقعے میں ملوث 7 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد ایک ملزم کو بھی حراست میں لیا گیا جبکہ مقدمے میں 2ہزار افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز اور سی سی […]