کراچی میں پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: لیاقت آباد اور سرجانی ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 3 ڈاکوؤن کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔ لیاقت آباد تھانے کی شاہین فورس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب لیاقت آباد سندھی ہوٹل ندی کے کنارے سے مبینہ مقابلے کے بعد […]
کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے فیکٹری ملازم قتل

کراچی: کورنگی سنگر چورنگی الحسن اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے فیکٹری ملازم کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح عوامی کالونی تھانے کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی الحسن اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر […]
کراچی میں دورانِ ڈکیتی شہری کی ہلاکت پر ایس ایچ او معطل ہوگا، صوبائی وزیر داخلہ

کراچی: وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں دوران ڈکیتی کسی شہری کی ہلاکت پر ایس ایچ او کو معطل کردیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ 42 ہزار پولیس کانسٹیبلز کی ضرورت ہے، ابھی بھرتیاں ہو رہی ہیں ، اس کے […]
کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا اور ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔ کورنگی میں ڈکیتی کا ایک اور واقعہ چکرا گوٹھ میں پیش […]
کراچی: مقتول نوجوان اور اس کے دوست سے موبائل، نہ رقم چھینی گئی: پولیس

کراچی کے علاقے سکھن میں ڈکیتی مزاحمت پر 18 سال کے نوجوان کی ہلاکت کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نوجوان اور اس کے دوست سے موبائل، نہ رقم چھینی گئی۔ پولیس نے کہا ہے کہ نوجوان بسم اللّٰہ رات کو بجلی نہ ہونے پر گھر کے باہر دوست کے ساتھ بیٹھا […]
کراچی: ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل راہ گیر خاتون کی میت آبائی علاقے روانہ

کراچی کے علاقے ملیر میں مبینہ طور پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہ گیر خاتون کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا تعلق لودھراں سے ہے جس کے اہلِ خانہ میت تدفین کے لیے آبائی علاقے لے گئے ہیں۔ واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ملیر سٹی تھانے میں تحت […]
کراچی میں 2 ہزار سے زائد موبائل فون چھیننے والا ڈاکو گرفتار

کراچی: مومن آباد پولیس کے ہاتھوں زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو فرحان ولد عمر زادہ عادی جرائم پیشہ اور ڈکیت گینگ کا کارندہ نکلا۔ ایس ایس پی ویسٹ عبدالحفیظ بگٹی نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت فرحان نے عیدالفطر کے دوسرے روز اورنگی ٹاؤن فٹبال چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر […]
اہل کراچی عید پر بھی غیر محفوظ؛ گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں عید کے دوسرے روز ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری کو قتل کردیا اور لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔ روشنیوں کے شہر کراچی کے رہنے والے جہاں عام دنوں میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں یرغمال ہیں، وہیں عید پر بھی […]
کراچی: زخمی ڈاکو کو سرِعام گولیاں مارنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ میں گزشتہ روز زخمی ڈاکو کو سرِ عام گولیاں مارنے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کے مطابق 3 ڈاکو نوجوان سے موٹر سائیکل چھین رہے تھے، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے مطیع اللّٰہ نامی نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ ڈی ایس […]
اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کیلیے کراچی کو فوری فوج کے حوالے کیا جائے، مصطفیٰ کمال

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے شہر کو فوری طور پر فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر اور رکن قومی اسمبلی سید مصطفی […]