مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں 2 فلسطینی شہریوں کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق 20 منٹ سے زائد تک جاری رہنے والے فائرنگ کے اس تبادلے میں اسرائیلی فوج نے دونوں حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے […]
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کردیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے قرارداد منظور کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل اسمبلی نے 8 کے مقابلے میں 157 ووٹوں سے قرارداد منظورکی ہے، امریکا اور اسرائیل نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ 7 ممالک نے ووٹنگ […]
فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر اسرائیلی رکن پارلیمنٹ معطل

تل ابیب: فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر اسرائیلی رکن پارلیمنٹ اوفر کاسف کی رکنیت معطل کردی گئی۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسیٹ نے غزہ جنگ کے معاملے پر بائیں بازو سے تعلق رکنے والے رکن اوفر کاسف کو چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا۔ اوفر کاسف نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل پر […]
قطر غزہ مذاکرات سے دستبردار، دوحہ دفتر پر حماس کو انتباہ، سفارتی ذریعہ

دبئی (اے ایف پی) ایک سفارتی ذریعے نے گزشتہ روز بتایا کہ قطر نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے معاہدے کیلئے اہم ثالث کے طور پر دستبرداری اختیار کر لی اور حماس کو متنبہ کیا ہے کہ اس کا دوحہ دفتر اب اپنا مقصد پورا نہیں کر رہا ہے۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ […]
پاکستان کی طرف سے غزہ و لبنان کے متاثرین کیلیے 100 ٹن امدادی کھیپ روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے غزہ و لبنان کے لیے 13 ویں امدادی کھیپ روانہ کردی ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے امدادی سامان کی 13 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی ۔غزہ کے لیے امدادی سامان بذریعہ ہوائی جہاز براستہ عمان، اردن بھیجا گیا ہے۔ 100 ٹن امدادی […]
جنوبی لبنان اور شمالی غزہ میں 24 گھنٹے میں 13 اسرائیلی فوجی ہلاک

جنوبی لبنان اور شمالی غزہ میں 24 گھنٹے میں اسرائیلی فوج کے13 اہلکار ہلاک 60 سے زائد فوجی زخمی ہوگئے، جن میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق رواں ماہ جنگی کارروائیوں میں 66 اسرائیلی ہلاک ہوئے جن میں سے بیشتر فوجی تھے۔ اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری میں 58 […]
غزہ کے 27 طلباء میڈیکل تعلیم کیلئے مصر سے پاکستان روانہ

قاہرہ: قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے 27 فلسطینی طلباء کے پہلے بیچ کو آج قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور روانہ کیا۔ جنگ زدہ غزہ سے تعلق رکھنے والے 192 فلسطینی میڈیکل طلباء پاکستان کے مختلف طبی اداروں میں اپنی میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھیں گے۔ پاکستان […]
پاکستان کا فلسطین اورلبنان کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان نے فلسطین اور لبنان کے لیے 200 ٹن امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایم ڈی ایم اے کے مطابق فی طیارے میں 100 ٹن کے لگ بھگ سامان کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا جس میں اشیائے خور و نوش کے علاوہ کمبل، خیمے اورادویات شامل ہوں گی۔ این ڈی ایم […]
اسرائیلی فوج کی اسکول پر بمباری؛ 28 فلسطینی شہید اور 54 زخمی

غزہ: اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں اُس اسکول کو بمباری کا نشانہ بناکر تباہ کردیا جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکول پر بمباری میں 28 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ 54 زخمی ہیں جن میں زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کی […]
فلسطین پر آواز اٹھانے کیلیے ماہرین کی کمیٹی بناکر دنیا کے اہم دارالخلافوں میں بھیجیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین میں جو ظلم و بربریت مچایا وہ کبھی انسانی آنکھ نے نہیں دیکھا، جس انداز سے معصوم شہریوں کو قتل کیا جارہا ہے اُس پر عالمی قوتیں بھی خاموش ہیں، فلسطین پر آواز اٹھانے کیلیے ماہرین کا ایک گروپ بنا کر دنیا کے […]