نادرا کا انقلابی قدم: پاک آئی ڈی ایپ سے پیدائش، شادی و طلاق سرٹیفکیٹ کا اجرا کیسے ہوگا؟

اسلام آباد: قومی ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے پیدائش، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے درخواست جمع کرانے کی سہولت فراہم کر دی ہے، جس کے بعد شہری یونین کونسل کے چکر لگائے بغیر گھر بیٹھے درخواست دے سکیں گے۔ […]
نادرا میں ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کروانا کیوں ضروری ہے؟ اہم پیغام

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کروانا کے حوالے سے اہم پیغام جاری کر دیا۔ نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یونین کونسل سے کمپیوٹرائزڈ میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کے بعد نادرا میں ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کروانا لازمی ہے کیونکہ اس کی بدولت […]
نادرا کا شہریوں کے لیے اہم پیغام، شناخت محفوظ بنانے کا یہ موقع ضائع نہ کریں!

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آئرس اسکین کے حوالے سے اہم پیغام جاری کر دیا۔ ترجمان نادرا کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ شہری اپنی اور اپنے بچوں کی شناخت محفوظ بنائیں اور نادرا دفاتر میں آئرس اسکین مفت کروائیں۔ پیغام میں کہا گیا کہ شناختی معلومات […]
کیا آپ شناختی کارڈ پر نام کی تبدیلی کا آسان طریقہ جانتے ہیں؟

کراچی: نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ پر نام تبدیل کروانے کا آسان طریقہ کار بتا دیا۔ نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر آپ شناختی کارڈ پر نام تبدیل کروانا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ انتہائی آسان ہے، اپنی درخواست اور تبدیل شدہ نام کے ساتھ یونین […]
نادرا کی نئی ٹیکنالوجی متعارف، اب شناختی خدمات شہریوں کی دہلیز پر فراہم ہوں گی

اسلام آباد : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو رجسٹریشن اور شناختی خدمات کی سہولت ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئی ٹیبلٹ ڈیوائس کا استعمال شروع کردیا ہے۔ نادرا حکام کے مطابق یہ جدید ٹیبلٹس پاکستان میں تیار کروائے گئے ہیں اور وقت کے ساتھ […]
پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ اور اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم

کراچی: شہریوں کو اب ایک ہی چھت تلے پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ ، نادرا ڈائریکٹ، اسلحہ لائسنس اور این او سیز سمیت تمام اہم سہولیات میسر ہوں گی۔ وفاقی وزارتِ داخلہ کے زیرِ انتظام ملک کا سب سے بڑا “گرینڈ خدمت مرکز” کراچی میں قائم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ یہ اہم فیصلہ وفاقی وزیر […]
افغان شہریوں کو شناختی کارڈ اجرا میں ملوث نادرا اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

کراچی: افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کی، جس میں افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز کے اجرا میں ملوث نادرا اہل اکروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزمان میں […]
جعلی ڈگری ثابت ہونے پر نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد ملازمت سے برطرف

اسلام آباد: نادرا نے جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل سرگودھا ریجن ذوالفقار احمد کی ایم بی اے کی ڈگری پر دستخط کرنے والے اس وقت جارج میسن یونیورسٹی امریکا کے صدر ہی نہیں تھے، بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا دیا […]
بلوچستان میں احتجاج کی آڑ میں بے امنی پیدا کرانے کی کوشش ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں احتجاج کی آڑ میں بے امنی پیدا کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورےپاکستان کوجشن آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں، تاہم ریاست کے خلاف منظم […]
افغانوں کو پاکستانی شناختی کارڈ کا اجرا؛ ایف آئی اے نے نادرا اہلکاروں کی تفصیل مانگ لی

کراچی: افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری ہونے کے حوالے سے ایف آئی اے نے نادرا اہلکاروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری ہونے کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے نادرا سے جاری 6 پاکستانی شناختی کارڈز کی تفصیلات مانگ […]