کراچی، جلوس کی گزرگاہ کے قریبی راستے سیل

کراچی میں 8 محرم کے جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والی گلیوں اور راستوں کو سیل کر دیا گیا۔ ایم اے جناح روڈ، کوریڈور 3، صدر کے مختلف مقامات پر کنٹینر رکھ کر راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ کراچی میں آج سے 10محرم الحرام کے دوران اورنج لائن اور گرین لائن بس سروس […]

محرم الحرام: کراچی سمیت مختلف شہروں میں رینجرز کا فلیگ مارچ

Rangers Flag March in Karachi

محرم الحرام کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں رینجرز کی جانب سے بھی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں رینجرز نے فلیگ مارچ کیا ہے۔ رینجرز کی جانب سے کراچی میں نیو سبزی منڈی، مہران ٹائون، دائود چورنگی، لیاقت آباد، ملیر […]

وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی محرم کے دوران امن و امان کی صورتحال پر بات چیت

Shahbaz Sharif

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور محرم الحرام کے دوران امن و امان اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن رضا نقوی نے […]

محرم الحرام کے جلوس و مجالس کی ڈرون کوریج پر پابندی کا فیصلہ

محرم الحرام کےجلوس اور مجالس کی ڈرون کوریج پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، انٹرنیٹ یا موبائل فون بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت محرم میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد میں […]

سندھ میں محرم الحرام کے دوران فوج تعینات کرنے کی منظوری

Rangers in Karachi

کراچی: سندھ میں محرم الحرام کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر سندھ میں فوج رینجرز اور ایف سی کے دستے تعینات کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ُسیکشن 4 اور 5 کے تحت ملک بھر کی طرح سندھ […]

دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور امت مسلمہ کیلیے امن و استحکام کا سال ثابت ہو، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر میں پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ یہ نیا سال ملک پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کا سال ثابت […]

پنجاب: محرم الحرام میں قیام امن کیلئے فوج و رینجرز کی خدمات طلب

Rangers in Punjab

محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں قیام امن کےلیے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محرم میں امن و امان کے قیام میں پولیس کی معاونت کےلیے فوج اور رینجرز کو طلب کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب کےلیے فوج اور رینجرز کی 150 کمپنیوں کی […]