نریندر مودی پر تنقید کی وجہ سے معطل مالدیپ کے دو وزیر مستعفی

مالے: مالدیپ کے دو وزیروں نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کی وجہ سے معطلی کے کئی ماہ بعد اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ کے دو وزیروں کو چند ماہ قبل بھارتی وزیراعظم نریندر پر تنقید کرنے پر ان کے بیان کو توہین آمیز […]
مودی کا پولینڈ سے بھارت واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف

اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پولینڈ سے بھارت واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جہاز پولینڈ سے واپس بھارت جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود سے گزارا، بھارتی وزیراعظم کے جہاز نے 45 منٹ […]
مودی کے 30 وفاقی اور 41 ریاستی وزرا میں ایک بھی مسلمان نہیں

نئی دہلی: بھارت کی نو منتخب لوک سبھا کے 543 ارکان میں سے صرف 24 مسلمان نمائندے ہیں جب کہ مودی کی کابینہ میں 30 وفاقی اور 41 ریاستی وزرا میں کوئی ایک بھی مسلمان شامل نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کی مسلسل تیسری بار بننے والی حکومت میں ان کی جماعت بھارتیہ جنتا […]
مودی کی تقریبِ حلف برداری؛ کن کن سربراہان مملکت نے شرکت سے معذرت کرلی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نریندر مودی مسلسل تیسری بار وزیراعظم منتخب ہوگئے اور آج ایک تقریب میں ملک کی خاتون صدر اُن سے عہدے کا حلف لیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے انتخابی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے لوک سبھا انتخابات میں 543 میں سے 293 نشستوں پر […]
مودی نے استعفیٰ دیدیا؛ نئے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری 8 جون کو ہوگی

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابی مراحل مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جب کہ وہ ملک کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے 8 جون کو حلف اٹھائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل الیکشن میں 292 نشستیں حاصل کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخابی اتحاد حکومت بنانے کی پوزیشن […]
مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی

نئی دہلی: الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا کے امیرترین افراد میں سرفہرست ٹیسلا کمپنی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو 21 اپریل سے بھارت کا 2 روزہ دورہ کرنا تھا۔ ایلون مسک کو بھارت کے وزیراعظم […]
بھارت میں مودی کی الیکٹورل بانڈ کرپشن کے نئے حقائق سامنے آگئے

نئی دہلی: بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی انتخابی دھاندلی کے نئے حقائق منظر عام پر آگئے۔ بی جے پی کا اربوں کا غبن بھارتی عوام کے سامنے آشکار ہوگیا۔ مودی سرکار نے الیکٹورل بانڈ کے نام پر بھارتی کمپنیوں سے چندہ جمع کیا اور اسکا آدھے سے زیادہ حصہ خفیہ طور پر اپنے […]
نریندر مودی کے دورے کے موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہڑتال

سری نگر: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیرکے دورے کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے دن ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی اور […]
مودی سرکار کیخلاف احتجاج؛ ہزاروں کسان نئی دہلی کا گھیراؤ کرنے پہنچ گئے

نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف ملک بھر سے کسان ٹریکٹرز، گاڑیوں اور پیدل احتجاج کرتے ہوئے دارالحکومت کے لیے روانہ ہوگئے جہاں مودی کے قلعے کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش، ہریانہ اور پنجاب سے کسان ہزاروں کی تعداد میں نئی دہلی پہنچنا شروع […]