صدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے

اسلام آباد: دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ، صدر آصف علی زرداری نے سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے۔ صدرمملکت کے دستخطوں کے ساتھ ہی بل قانون بن گیا، قومی اسمبلی جلد سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔ قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق ہوگی۔ یاد رہے […]
وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی

کراچی: وفاقی کابینہ نے مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860ء میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے […]
مدارس رجسٹریشن بل، وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو کل ملاقات کیلئے مدعو کرلیا

مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کا جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو کل ملاقات کیلئے مدعو کرلیا، سربراہ جے یو آئی کل دن 3 بجے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، ملاقات وزیراعظم […]
حکومت مولانا سے بات چیت پر تیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت مولانا فضل الرحمٰن سے بات چیت پر تیار ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا […]
مدارس رجسٹریشن میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت خود ہے،مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت خود ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ایوان کی عوامی نمائندگی پر ہمیں تحفظات ضرور ہیں، لیکن ساتھ ساتھ پارلیمانی ذمے […]
اتحاد تنظیم المدارس کا مدارس رجسٹریشن بل کا فوری گزٹ نوٹی فکیشن جاری کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: اتحاد مدارس دینیہ نے مدارس رجسٹریشن بل کا گزٹ نوٹی فکیشن فوری جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں اتحاد تنظیم المدارس کا اجلاس ہوا، جس میں جید علما کرام مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی […]
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو دن 11 بجے بلانے کی ایڈوائس بھیجی ہے، مشترکہ اجلاس میں دینی مدارس کی رجسٹریشن سمیت آٹھ بلز کی منظوری کا امکان ہے۔ […]
سوسائٹیز رجسٹریشن بل پر قانون سازی، جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے مدد مانگ لی

جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ٹی آئی کے درمیان سیاسی رابطہ ہوا، جے یو آئی نے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کے تناظر میں خیبرپختونخوا میں قانون سازی کے لئے پی ٹی آئی سے مدد مانگ لی۔ پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر اور جے یوآئی ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی ملاقات ہوئی، […]
مدارس رجسٹریشن بل پر حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ترجمان جے یو آئی

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے بیان میں کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر جے یو آئی کی جانب سے سینیٹر کامران مرتضیٰ حکومت […]
مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹی رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کے اعتراضات سامنے آگئے

مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹی رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کے اعتراضات سامنے آگئے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ پر 8 اعتراضات اٹھائے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے کہا کہ سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں دینی تعلیم داخل نہیں ہے، سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں فائن آرٹ […]