آبنائے ہرمز میں 20 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جانے والا ایک اور ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آبنائے ہرمز میں ایک اور بڑے تیل بردار جہاز کو سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانےکے بعد آگ لگ گئی۔ اس جہاز میں 20 لاکھ بیرل سے زیادہ خام تیل موجود تھا۔ پاسداران انقلاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس […]
اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری شروع کردی

اسرائیل نے شام کا دفاعی نظام تباہ کرنے کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری شروع کردی۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ ایران کی جوہری تنصیبات پرحملے کے لیے تیاریاں کر رہی ہے۔ اسرائیل شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اورلبنان […]
ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ایران ملوث ہے: امریکا

امریکا کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ایران ملوث ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمۂ انصاف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث تہران میں مقیم افغان شہری پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے […]
وزیراعظم کا ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی، اس موقع پروزیراعظم نے غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔ شہباز شریف نے 26 اکتوبر 2024 کو ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ […]
قطر اور عمان کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مزمت

سعودی عرب کے بعد قطر اور عمان نے بھی ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے علاقائی عدم استحکام سے بچنے کے لیے تحمل اور بات چیت پر زور دیا ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ کا کہنا […]
امریکی خفیہ دستاویزات لیک، اسرائیل کا ایران پر حملے کا منصوبہ منظر عام پر

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 2 انتہائی خفیہ و حساس امریکی انٹیلی جنس دستاویزات لیک ہو گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل جیو اسپیشل انٹیلی جنس ایجنسی (این جی اے) سے شروع ہونے والی دستاویزات اسرائیلی فوجی مشقوں اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بصیرت پیش کرتی ہیں۔ ان دستاویزات میں […]
نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے اہداف کی منظوری دےدی

اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کے اہداف کی منظوری دےدی ہے۔ امریکی خبر رساں اداروں نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیلی کارروائی کیلئے ایرانی اہداف کی منظوری دیدی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے […]
ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں فائرنگ، 200 سے زائد افراد جاں بحق، افغان میڈیا کا دعویٰ

ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں فائرنگ سے درجنوں افغان شہریوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ افغان میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغان شہری غیرقانونی طریقے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایران میں داخل ہونے والے افغان شہریوں کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ […]
ایران نے تمام پروازوں میں ’پیجرز‘ اور ’واکی ٹاکیز‘ پر پابندی لگا دی

تہران: لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال ہزاروں پیجرز اور پھر واکی ٹاکیز میں ہونے والے دھماکوں کے بعد ایران نے تمام پروازوں میں موبائل فون کے سوا باقی تمام مواصلاتی آلات پر پابندی لگادی۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پابندی کا اعلان سول ایوی ایشن کے ترجمان جعفر یازرلو نے […]
ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کریں گے، جو بائیڈن

واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کریں گے۔ دو روز قبل ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کے حملے کے بعد امریکا نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا […]