پاکستان سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ، فیس بک کی سروس متاثر

پاکستان سمیت متعدد ممالک میں سوشل میڈیا صارفین کو واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کے استعمال میں مشکلات کا سامنا پیش آرہا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز کی سروسز میں تعطل آنے کے متعلق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر صارفین کی جانب سے شکایات پوسٹ کی گئیں۔ تاہم، خرابی کے سبب کے متعلق […]
بیرون ملک عادل راجہ کے زیر استعمال پاکستان ایکس سروس مین کے اکاؤنٹس بلاک

اسلام آباد: بیرون ملک میں مفرور عادل راجہ کے زیر استعمال پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے ایکس اور فیس بک اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کچھ عرصہ قبل ایکس اور فیس بک سے معاملے کو اٹھایا اور بتایا تھا کہ بھگوڑا […]
فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا

واشنگٹن: میٹا کے سی ای او اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو دو سال کا سب سے بڑا نقصان ایک دن میں 18 ارب ڈالرز سے محرومی کی صورت میں ہوا۔ میٹا کمپنی نے اپنی سال کی پہلی سہ ماہی آمدنی رپورٹ جاری کردی۔ جنوری سے مارچ 2024 کے دوران کمپنی کے حصص […]
میٹا کے نگران بورڈ کا کمپنی سے لفظ ’شہید‘ پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے نگران بورڈ نے کمپنی سے عربی لفظ ’شہید‘ پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نگران بورڈ نے کہا ہے کہ پابندی سے لاکھوں صارفین کے آزادی اظہار کو غیر ضروری طور پر دبایا جا رہا ہے، لفظ شہید پر مشتمل پوسٹ کو […]
دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بندش کے بعد بحال

پاکستان سمیت دنیا بھر میں میٹا پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر اچانک بندش کے بعد بحال ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں فیس بک کے اکاؤنٹس اچانک لاگ آؤٹ ہوگئے تھے جس کے بعد سے صارفین دوبارہ لاگ ان نہیں ہو پارہے ہیں۔ تقریباً ڈیڑھ یا پونے دو گھنٹے کے تعطل کے […]
فیس بک کا اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹانے اپنے ذیلی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک سے ’نیوز ٹیب‘ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ کمپنی نے خبروں کے لیے مختص یہ ٹیب 2019 ناشروں کے ساتھ لاکھوں ڈالر کا معاہدہ کرتے ہوئے لانچ کیا تھا لیکن گزشتہ برس فیس بک نے اس فیچر کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی […]
2 لاکھ فیس بک صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف

بریٹی سلوا: ایک سائبر سیکیورٹی کمپنی نے لاکھوں فیس بک اکاؤنٹ کے آن لائن لیک ہوجانے کا انکشاف کیا ہے جس کے سبب فیس بک مارکیٹ پلیس صارفین کو فشنگ (دھوکا دہی پر مبنی میسج اورای میل)، حساس نجی معلومات کی چوری اور سائبر حملوں کے شدید خطرات ہیں۔ وسیع پیمانے پر ہونے والے اس […]
واٹس ایپ اسٹیٹس اب فیس بک پر شیئر کرنا ممکن ہوجائیگا

معروف میسیجنگ ایپ واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس بیک وقت فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی شیئر کر سکیں گے۔ اس حوالے سے ویب سائٹ وابیٹا انفو پر بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کو اپنے اسٹیٹس دوسرے […]