سکھر، ڈاکوؤں کے دو گروپوں میں مسلح تصادم، 7 ڈاکو ہلاک

سکھر کے باگڑجی کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے دو گروپوں میں زمین کے تنازع پر مسلح تصادم میں 7 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق علاقہ کئی گھنٹوں تک میدان جنگ بنا رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو قتل، ڈکیتیوں اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
کراچی میں 20 کروڑ کی ڈکیتی؛ 2 خواتین سمیت 14 ملزمان کو قیدبامشقت کی سزا

کراچی: شہر قائد میں 202120 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کا فیصلہ آ گیا، جس میں عدالت نے ملزمان کو قید بامشقت کی سزا سنادی۔ 2021ء میں شہر قائد میں ہونے والی سب سے بڑی ڈکیتی کا فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سنا دیا، جس میں عدالت نے 2 خواتین سمیت 14 ملزمان کو 3 […]
رحیم یارخان، ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں نے ڈاکوؤں کی سہولت کاری کی: رپورٹ

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں 2023ء میں ڈاکوؤں کے خلاف کیے گئے آپریشن کی پولیس رپورٹ منظرعام پر آگئی۔ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی رپورٹ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کی سربراہی میں تیار کی گئی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق کوٹ سبزل اور بھونگ کے ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں […]
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، آج حج پر جانا تھا

لاہور: نجف کالونی اقبال میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پروفیسر فاروق اعظم جاں بحق اور ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔ مقتول پروفیسر فاروق اعظم نے آج حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہونا تھا ۔ پولیس کے مطابق ان کا بیٹا شعیب اپنے والد کے لیے مال روڈ پر منی چینجر […]
وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، سربراہ نیکٹا، ڈی جی ایف آئی اے جبکہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، […]
عید پر ریٹائرڈ ایس ایس پی کے گھر سے 44 لاکھ نقد، 25 تولہ زیورات چوری

کراچی: عید الفطر کے دوسرے روز ریٹائرڈ ایس ایس پی کے گھر سے چور 44 لاکھ نقد اور 25 تولہ زیورات چوری کرکے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 8 خیابان فیصل میں ریٹائرڈ ایس ایس پی کے گھرسے ملزمان 25 تولہ کے طلائی زیورات اور دیگر اشیا چوری کر کے فرار ہوگئے۔ […]
کراچی میں ڈاکو بینک ملازم سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار

کراچی: بن قاسم کے علاقے میں کار سوار نقاب پوش ڈاکو نجی بینک کے ملازم سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او بن قاسم ولایت علی شاہ نے بتایا کہ نجی بینک کا ملازم علیم الدین بینک سے اکیلا ہی 50 لاکھ روپے لیکر کار میں نکلا تھا […]
راولپنڈی میں پولیس وردی میں ڈاکو کی فائرنگ سے اوورسیز پاکستانی ہلاک

راولپنڈی: تھانہ ریس کورس کے علاقے رینج روڈ پر پولیس وردیوں میں ناکہ لگائے ڈاکو 6سالہ بچی کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے برطانیہ پلٹ اوورسیز پاکستانی کو فائرنگ کرکے قتل کرتے ہوئے قیمتی اشیاء سے بھرا ہینڈ کیری بیگ لوٹ کر فرار ہوگئے۔ برطانیہ میں مقیم ڈھڈیال آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والا اوورسیز پاکستانی […]
کراچی؛ ڈاکوؤں کا ڈاکٹر کے گھر پر دھاوا، اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار

کراچی: شہر قائد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں کمی نہیں آ رہی۔ گزشتہ روز بھی ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اہل خانہ کر یرغمال بنا کر لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں مکان نمبر B-71 بلاک 10 ایف بی ایریا سے 3 ڈاکو […]
کوئٹہ میں 18 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات میں پولیس اہلکار ملوث نکلا

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے شارع اقبال پر 18 لاکھ روپے ڈکیتی کی واردات میں پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا۔ تفصیلات کے مطابق شارع اقبال پر ڈکیتی کی واردات میں پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا، ملزم نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ ملکر دکاندار سے 18لاکھ روپے چھیننے تھے۔ ڈکیتی کے بعد […]