سندھ حکومت کی کراچی میں دھرنا دینے والوں کو آخری وارننگ

کراچی (اسلام ڈیجیٹل ) سندھ حکومت نے کراچی میں دھرنا دینے والوں کو دیگر سڑکیں کھولنے اور دیگر جگہوں پر احتجاج کی پیشکش کرتے خبردار کیا ہے کہ سڑکیں کھول دیں ورنہ سخت کارروائی کریں گے، وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے دھرنے کے شرکاءکو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری بار پیشکش کر […]
وزیر توانائی کا صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو واجب الادا بجلی بلز پر خط

وزیر توانائی اویس لغاری نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو واجب الادا بجلی کے بلز پر خط تحریر کیا ہے۔ خط کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت توانائی نے بجلی کمپنیوں کی بہتری اور سستی بجلی کیلئے اصلاحات کا آغاز کیا ہے، اصلاحات کے تحت مالی وسائل میں اضافہ اور بجلی چوری […]
مریم نواز کی سندھی بہن بھائیوں کو سندھ کے یوم ثقافت کی مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر پیغام میں سندھ کے باسیوں کو سندھی ثقافت کے دن پر مبارکباد دی ہے۔ لاہور سے جاری اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ سندھ کے بھائیوں اور بہنوں کو سندھی ثقافت کے دن پر مبارکباد۔ محنتی اور مہمان نواز سندھی بہن بھائیوں […]
چولستان کینال نہ بنائیں،سندھ کی وفاقی حکومت سے درخواست

وزیراعلیٰ سندھ نے چولستان کینال پرشدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔ مراد علی شاہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط لکھ کر وفاقی حکومت سے چولستان کینال تعمیرنہ کرنے کی باقاعدہ درخواست کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ نےنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کوخط لکھ دیا، چولستان کینال کے منصوبے پر شدید تحفظات کااظہار کیا گیا۔ خط میں […]
وزیراعلیٰ سندھ کا بڑا اقدام، صوبے کے تمام محکموں کو ڈیجیٹلائز کرنے کا حکم

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اب سرکاری دفاتر میں فائلیں نہیں ہوں گی رجسٹرز آفس آفس نہیں گھومے گا بلکہ تمام محکموں کو کمپیوٹرائز کیا جائے گا محکمہ انفارمیشن، سائنس و ٹیکنالوجی کو ای آفس ایپ بنانے کا حکم دےدیا یہ ایپ مختلف مراحل میں تمام محکموں میں رائج کی […]
سندھ میں سرکاری ملازمین کیلیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کی منظوری

کراچی: سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمین کیلیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے اور سندھ آئی ٹی کمپنی کی تشکیل دینے جبکہ دادو کیڈٹ کالج کو پاک بحریہ کے حوالے کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ سندھ کابینہ نے یکم جولائی 2024 سے شروع ہونے والی سندھ ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹریپنشن اسکیم 2024 کے نفاذ کی منظوری […]
بلاول کی بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات اور اقدامات پر وزیراعلیٰ سے رپورٹ طلب

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے صوبے میں جاری بارشوں کے سبب ہونے والے نقصان اور صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کی امداد کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، […]
پی ٹی آئی کو ثابت کرنا ہوگا وہ سیاسی جماعت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کی کبھی حمایت نہیں کرتی، پی ٹی آئی کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ایک سیاسی جماعت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی […]
وزیراعلیٰ سندھ نےشہر سے تمام تجاوزات ہٹانے کی ہدایات دے دیں

کراچی مرتضیٰ وہاب اور کمشنر کراچی کو تمام تجاوزات ہٹانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈی سی اور پولیس ان تجاوزات کو ہٹانے میں بھرپور مدد کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے مسائل پر اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی شہر کی سڑکوں اور گرین […]
دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ؛ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت آئیڈیاز 2024ء کی دوسری اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا شرجیل میمن، سعید غنی، ذوالفقار شاہ، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، ڈی جی ڈی ای پی او میجر جنرل اسد نواز، پرنسپل سیکرٹری آغا واصف، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص، آئی […]