خان پور کے دو ٹک ٹاکر بھائی اور دوست سکھر سے اغوا، تاوان طلب

خانپور مہر: دو ٹک ٹاکر بھائیوں سمیت تین افراد کو سکھر کے علاقے سے اغوا کرلیا گیا، سکھر اور شکار پور پولیس نے تلاش شروع کردی۔ خان پور کے دو بھائی سکھر سے لاپتا ہوگئے جنہیں اغواکار اپنے ساتھ لے گئے۔ ایس ایس پی سمیر نور کے مطابق مغویوں کی آخری لوکیشن شکارپور کے علاقے […]

کوئٹہ میں پکنک پوائنٹ پر 10 افراد کو شناختی کارڈ دیکھ کر اغوا کرلیا گیا

کوئٹہ: کوئٹہ میں پکنک پوائنٹ سے کسٹم اہل کار سمیت 10 افراد کو شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد اغوا کرلیا گیا۔ اغوا کا یہ بڑا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون سے متصل سیاحتی مقام شعبان پر پیش آیا جہاں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پکنک پوائنٹ کو گھیرے میں لے کر وہاں موجود […]

اسلام آباد سے سعودی شہری اغوا

اسلام آباد: تھانہ مارگلہ کی حدود سے سعودی شہری کو اغواء کرلیا گیا۔ پولیس نے سعودی سفارت خانے کی جانب سے شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر مقدمہ درج کرلیا جس میں ایک شخص کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق عبدالوحد شاہد نامی ملزم نے سعودی شہری حنان عبداللہ البشر […]

سستی گاڑی کا جھانسا؛ پختونخوا کے دو نوجوان پنجاب میں اغوا، 5 کروڑ تاوان طلب

پشاور: لوئر دیر: سستی گاڑی کے جھانسے میں آکر 2 نوجوان اغوا ہو گئے، جس میں اغوا کاروں نے 5 کروڑ کا تاوان طلب کرلیا ہے۔ کچے کے ڈاکوؤں نےگاڑی سستی قیمت پر دینے کا جھانسا دے کر 2 نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔ مغوی نوجوانوں کا تعلق لوئر دیر اور باجوڑ سے ہے۔ مغوی حاجی […]