ڈی آئی خان میں سابق ڈی ایس پی کے گھر پر دستی بم حملہ، بھتیجا جاں بحق اور 4 زخمی

webdesk

November 29, 2026

ڈی ایس پی مرحوم کفایت حسین بلوچ کی بیٹھک پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ان کا نوجوان بھتیجا شہید

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے علاقے خوشرانہ میں سابق ڈی ایس پی مرحوم کفایت حسین بلوچ کی بیٹھک پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ان کا نوجوان بھتیجا شہید اور سابق ڈی ایس پی کے دو بیٹوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ شام کو پیش آیا، جب مرحوم ڈی ایس پی کفایت حسین بلوچ کے بیٹے اور بھتیجے اپنی بیٹھک میں بیٹھ کرکھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ دھماکے کے نتیجے میں کفایت حسین بلوچ کا نوجوان بھتیجا ثاقب حسین بلوچ سکنہ خوشرانہ شہید ہوگیا اور ان کے دو بیٹوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کی وجوہات اور حملہ آوروں سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔