حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

webdesk

October 21, 2026

پٹرول ڈلوانے کی تصویر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی  نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 390 روپے 11 پیسے ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں22 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔