سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق خمیس مشیط اور احد رفیدہ کی جانب داغے گئے 2 میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق خمیس مشیط اور احد رفیدہ میں میزائل کا ملبے گرنے سے 2افراد زخمی، میزائلوں کا ملبے گرنے سے 3 عمارتوں اور 7 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، حوثیوں کی جانب سے داغے گئے 10میزائل تباہ کرچکے۔
قبل ازیں سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے ہفتے کی رات بتایا کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے مکہ اور مدینہ کے علاقوں کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ شہری دفاع کے مطابق دونوں میزائل فضا میں تباہ ہونے کے بعد ان کا ملبہ جدہ، طائف اور رابغ سمیت کئی مقامات پر گرا۔
واضح رہے کہ ستمبر 2026 سے یمن کے حوثی سعودی عرب پر ڈرون اور میزائل حملے کر رہے ہیں جن کا بنیادی ہدف جنوبی اور مغربی شہروں کے ساتھ ساتھ تیل کی تنصیبات ہیں۔
