میر رضا کیس کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو موصول، کابینہ اجلاس منگل کو ہوگا

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کے مبینہ قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو موصول ہوگئی ہے،کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا۔

رپورٹ میں کیس کی تفتیش، شواہد اور متعلقہ اداروں کی کارروائی کا جائزہ لیا گیا ہے، جبکہ رپورٹ پر عمل درآمد اور آئندہ لائحہ عمل سے متعلق حتمی فیصلہ صوبائی کابینہ کرے گی۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوگا۔

واضح رہے کہ میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مقصد تحقیقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا اور ممکنہ کوتاہیوں کی نشاندہی کرنا تھا۔ اب رپورٹ صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کیے جانے کے بعد یہ واضح ہوگا کہ سفارشات پر عمل درآمد کے لیے کیا اقدامات کیے جاتے ہیں۔