آج سونے اور چاندی کی قیمتیں کم ہوگئیں

کراچی:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں 21 ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 174 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 100 روپے کی کمی ہوگئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی، جبکہ مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 800 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 23 روپے کی کمی سے 6 ہزار 532 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 19 روپے کی کمی سے 5 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگئی۔