بنگلہ دیشی حکومت دنیا کی ٹاپ 500 یونیورسٹیوں کو ملک میں کیمپسز قائم کرنے کی اجازت دینے کے لیے قانون سازی پر غور کر رہی ہے۔
وزیر تعلیم ڈاکٹر احسان الحق کے مطابق اس فہرست میں پاکستان کی قائداعظم یونیورسٹی اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) بھی شامل ہیں۔
اس اقدام کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا، بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانا اور طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔
