ڈی آئی خان: سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورلانگ مارچ کا ارادہ چھوڑ کر قافلے سمی واپس اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
علی امین گنڈاپور یارک ٹول پلازہ سے واپس روانہ ہوئے، ڈیرہ اسماعیل خان پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ ہم قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے۔
انہوں نے لانگ مارچ میں شرکت کےلیے گنڈی چوک پہنچنا تھا لیکن یارک ٹول پلازہ کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا تھا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کرک پہنچ گیا۔
سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ گنڈی چوک لکی مروت سے شروع ہوا، شرکا آج رات کرک میں قیام کریں گے۔
