مدارس رجسٹریشن بل پر حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ترجمان جے یو آئی

جیند افتخار

December 14, 2024

JUI F

اسلام آباد:
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے بیان میں کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر جے یو آئی کی جانب سے سینیٹر کامران مرتضیٰ حکومت سے بات چیت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اپنا مؤقف دے چکے ہیں۔