کوئٹہ:بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن ردّالفتنہ کے تحت علاقے کے بدنام دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے۔
بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھائی میر آفتاب بگٹی کی کوششیں کامیاب ہوگئیں۔
بلوچستان میں دہشتگردی، لوٹ مار اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے گروہ نے ریاستِ پاکستان کے سامنے سرنڈ کر دیا۔
میراک خان چکرانی نے 25 ساتھیوں سمیت ریاست کے سامنے سرینڈر کر کے ہتھیار ڈال دیے۔
سرنڈر کرنے والا گروہ ماضی میں ڈکیتی اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث رہا، سرنڈر کرنے والے عناصر نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی جمع کرایا۔
میراک خان چکرانی نے شدت پسند عناصر کے خلاف چکرانی امن فورس میں شمولیت کا بھی اعلان کر دیا۔
آپریشن ردّالفتنہ کی بہترین حکمت عملی سے بلوچستان کے دیگر شدت پسند اور جرائم پیشہ عناصر بھی جلد ریاست کے سامنے سرنگوں ہوں گے۔

