نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن و تل ابیب امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر حملے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
رپورٹ کےمطابق ایران کی توانائی تنصیبات، جوہری مراکز، میزائل اور ڈرون کے ذخائر ممکنہ اہداف میں شامل ہوسکتےہیں۔
امریکی فوج کے مشرقِ وسطیٰ میں تمام فوجی اثاثے نومبر کے آغاز تک تیار ہونے کا امکان ہے۔
امریکی وزیرِجنگ پیٹ ہیگستھ نےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سےملاقات میں نئےحملوں پر بھی بات چیت کی ہے۔
امریکا اور اسرائیل عراق کی فضائی حدود میں فوجی مشقیں بھی کر رہےہیں تاکہ ممکنہ حملوں کی تیاری کی جا سکے۔



