کراچی؛ تھیلی میں لپٹی ہوئی دو نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

جیند افتخار

July 19, 2024

کراچی: طارق روڈ جھیل پارک کے قریب نجی بینک کے باہر سے تھیلی میں لپٹی ہوئی دو نومولود بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان رات گئے دو نومولود بچوں کی لاشیں پھینک کر فرار ہوگئے، مزید تحقیقات کے لیے ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔