چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئینی اور قانونی طریقے سے ایمرجنسی نافذ کی، جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
کراچی میں سانحہ کارساز کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن اگر خیبر پختونخوا میں امن و امان اور ایمرجنسی کے معاملے پر سنجیدہ ہے تو بات چیت کے لیے آگے بڑھے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی نے ہمیشہ آئینی و قانونی طریقے سے ایمرجنسی لگائی ہے۔
کارساز کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ کارساز پاکستان کی تاریخ کا المناک واقعہ ہے۔ ہم سب کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اگر دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کریں گے تو پیپلز پارٹی کرے گی، پاکستان کے کسی بھی حصے سے کسی کو پاکستان کا جھنڈا اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن واقعی دہشت گردوں اور خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا خاتمہ چاہتی ہے تو آئے اور بات چیت کرے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئینی اور قانونی طریقے سے ایمرجنسی لگائی ہے، مولانا فضل الرحمن کا حق ہے کہ وہ حکومت کی پالیسی پر تنقید کریں۔



