پاکستان، ترکیہ، سعودیہ ایران میں ایک میز پر آگئے، مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ

جمیل اعجاز

October 26, 2026

تہران میں چار اہم علاقائی ممالک کا پہلا مشترکہ اجلاس  26 اکتوبر 2026ء کو تہران میں منعقد ہوا۔

اس اہم اجلاس کی میزبانی ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جناب محسن رضائی نے کی۔

اجلاس میں سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان، پاکستان کی مسلح افواج کے قائد فیلڈ مارشل عاصم منیر، اور ترکیہ کی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ ابراہیم قالن نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے خطے میں امن، سلامتی اور پائیدار استحکام سمیت تمام شعبوں میں چاروں علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔