کراچی: سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے اپنا میلبورن کا گھر فروخت کیلیے پیش کردیا۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنا میلبورن کا پرآسائش گھر فروخت کیلیے پیش کردیا، یہ خوبصورت گھر 9 برس سے وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا کی ملکیت تھا.
سابق فاسٹ بولر نے گزشتہ برس اسے کرائے پر دے دیا، اب 3 بیڈ روم والے اس گھر کو آکشن کیلیے پیش کیا جارہا ہے۔
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کہتی ہیں کہ پراپرٹی کی لوکیشن زبردست اور نئے مالکان اس سے لطف اندوز ہوں گے، ہم خوش قسمت رہے کہ ہمیں آس پاس زبردست کمیونٹی میسر آئی، اسکول بھی بہترین ہیں۔
اس گھر کی قیمت 1.9 ملین ڈالر کے آس پاس رہنے کی توقع ہے۔



