وزیر اعلیٰ کے پی نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجاویز مسترد کردیں

webdesk

September 29, 2026

سہیل آفریدی میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے کے حوالے سے بندکمروں کے فیصلے کسی صورت منظور نہیں ہیں، اپنی پالیسی منوانے کیلیے اگر ضرورت پڑی تو بغاوت کریں گے، 4 اکتوبر کا مارچ ہر صورت ہوگا۔

خواتین کیلئے پنک بس سروس کے افتتاح اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ  نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں، عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل اور مشکلات کا احساس ہوتا ہے، اگر یہ پروگرام سرکاری خرچ پر ہے تو یی خرچہ میں برداشت نہیں کرونگا بلکہ وزیر ٹرانسپورٹ کو اخراجات ادا کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو عوامی منڈیٹ سے آتے ہیں وہ ہمیشہ عوام کی خدمت کرتے ہیں، عوامی منڈیٹ والے اپنے لئے جہاز اور پرپل انٹریرر والی گاڑیاں نہیں خریدتے، 3 دن کی کانفرنس کے لئے قوم کے چھ ارب روپے خرچ کررہے ہیں۔  جو لوگ کے پی کو دہشتگرد کہتے ہیں وہ دیکھے ہم کیسے اپنی ماوں بہنوں کی عزت کرتے ہیں، یہاں کوئی بھی چادر اور چاردیواری کو پامال نہیں کرتا۔ یہ مہذب اور غیرت مند پختونوں کا معاشرہ ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کبھی ایسا کام نہیں کرینگے جس سے پاکستان کو خطرہ ہو، بھی یہ نہیں کہیں گے کہ ہمیں انڈیا سے نہیں باقی صوبوں سے خطرہ ہے، ہہ سال صوبے میں امن ترقی و خوشحالی کا سال ہوگا۔ جو لوگ بند کمروں کے فیصلے کرہے ہیں انہیں میز پر لاکر اپنی پالیسی نافذ کرکے دکھاؤں گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ تین مسخرے ٹی وی پر بیٹھ کر ہمارے 80 ہزار شہداء کی توہین کررہے ہیں، اس بار ہر وہ پالیسی تبدیل ہوگی جس سے یہ صوبہ لہو لہان ہوا، اگر ضرورت پڑی تو بغاوت کرینگے مگر ایسی  پالیسی قبول نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ 4 اکتوبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا، یہ عہدے اور کرسی اس کے لئے معنی رکھتی ہے جس کے اپنے مفاد ہوں، ہم ڈر کر پیچھے ہٹنے والے نہیں، 4 اکتوبر کو ہر صورت مارچ کرینگے۔