نوشہرہ میں کار پر فائرنگ، 2 بھائی اور چچا جاں بحق

جیند افتخار

October 30, 2024

نوشہرہ میں تحصیل پبی کے علاقہ وزیر گڑھی میں مسلم ملزمان کی کار پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 بھائی اور چچا شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔