بلوچستان کے ضلع نوشکی میں گرلز ڈگری کالج میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین طالبات زخمی ہو گئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نوشکی کے گرلز ڈگری کالج میں پیش آیا، جہاں تین مسلح افراد کالج کے مرکزی گیٹ سے داخل ہوئے اور پرنسپل کے دفتر میں گھس گئے۔
گرلز ڈگری کالج کے ایڈمنسٹریشن افسر عبداللہ مینگل کے مطابق مسلح افراد نے پرنسپل کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین طالبات زخمی ہو گئیں۔اسپتال کے ایم ایس ریاض بلوچ کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی تین طالبات کو اسپتال لایا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔



