خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور سعودی عرب پر ہونے والے حالیہ ڈرون و میزائل حملوں کے بعد مصری پارلیمنٹ نے ایک انتہائی اہم اور تاریخی فیصلہ کر لیا ہے۔
مصر کی قومی اسمبلی نے اپنے آئین کے آرٹیکل 152 کے تحت دو تہائی اکثریت سے صدر عبدالفتاح السیسی کو سعودی عرب کی سیکیورٹی، سلامتی اور سرحدوں کے دفاع کے لیے مصری فوج بھیجنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے!
پارلیمنٹ کے اسپیکر ہشام بدوی کی زیرِ صدارت یہ بند کمرہ اجلاس انتہائی حساس سٹریٹیجک معلومات کے جائزے کے بعد منعقد ہوا۔ اگرچہ مصر کا کہنا ہے کہ وہ امن کے لیے سفارت کاری کو ہی پہلی ترجیح سمجھتا ہے، تاہم سعودیہ کی خودمختاری اور تحفظ کے لیے مصر اب عسکری اقدام کے لیے مکمل طور پر تیار ہے



