لکی مروت میں موذن کے ہاتھوں پیش امام قتل، وجہ کیا ہے؟

خلیل الرحمان

January 27, 2025

 ضلع لکی مروت میں مؤذن نے پیش امام کو قتل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مؤذن نے اذان کے الفاظ کی درست ادائیگی کی ہدایت پر پیش امام کو مسجد کے حجرے میں قتل کر دیا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود محلہ خوائیداد خیل میں فائرنگ سے پیش امام مولانا ممتاز خان جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس نے پیش امام کے بھائی مولانا میرزعلی خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم مشکوۃ اللہ کو گرفتار کرلیا۔

https://dailyislam.pk/daily/international/106038/

یاد رہے کہ مقتول پیش امام اور ملزم موذن کے درمیان اذان کے صحیح الفاظ کی ادائیگی پر تکرار ہوا تھا۔