عوام کیلئے ایک دن کا ریلیف، پیٹرول 2، ڈیزل 3 روپے سستا

webdesk

September 28, 2026

پٹرول پمپ پر شہری پٹرول ڈلوا رہے ہیں

 مہنگائی کے اس دور میں عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے جہاں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 3 پیسے ہو گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 404 روپے 97 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ ان تمام نئی قیمتوں کا اطلاق 29 ستمبر سے ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔