سپریم کورٹ کے فیصلے سے افسوس ہوا، پسند نا پسند کی خوشبو آ رہی ہے، شرجیل میمن

جیند افتخار

July 12, 2024

PPPP

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے افسوس ہوا، عدالت کے اس فیصلے سے پسند نا پسند کی خوشبو آ رہی ہے۔

ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سیاسی جماعت کے سربراہ نے دوسرے ملک میں اپنے لئے لابنگ کرنے والےکیوں رکھے؟

انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر اسرائیل نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بات کی، انسانی حقوق کی پامالی کی بات اسرائیل کر رہا ہے۔

رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جو کیسز ہیں ان پر فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے۔

شرجیل میمن کے مطابق فیصلہ مخالفت میں ہو تو سوشل میڈیا پر معزز جج صاحبان کے خلاف بدتمیزی کا طوفان کھڑا ہو جاتا۔