سابق چیئرمین پی ٹی آئی صدارتی نظام چاہتے ہیں: پرویز خٹک

جیند افتخار

December 3, 2023

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں الیکشن نہیں صدارتی نظام چاہتے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پہلے بھی پارٹی میں چار پانچ الیکشن جعلی تھے، صرف کاغذی کارروائی تھی، پارٹی میں جمہوریت ہونی چاہیے، فراڈ الیکشن نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حلف اٹھاتے ہیں تو عہد کرتے ہیں کوئی راز فاش نہیں کرنا، سائفر لہرا کر سابق چیئرمین نے غداری اور آئین کی خلاف ورزی کی، ان پر سائفر کیس میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنا چاہیے۔

پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ جب ان کی حکومت ختم ہوئی تو ہمارے پاس اکثریت نہیں تھی، انہوں نے سوچا کہ ملک کو نہیں چلنے دوں گا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا خیال تھا ملک میں انتشار پھیلاﺅں گا، ڈیڑھ سال تک انتشار پھیلاتا رہا، جس سے ملکی معیشت پرا ثر ہوا۔