حکومت نے اگلے 24 گھنٹے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق رات 12 سے اگلے 24 گھنٹے کیلیے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول ایک روپے 54 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 379 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کی قیمت بڑھ کر 395 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔



