خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق فیصلہ محفوظ

webdesk

October 27, 2026

الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے بتایا کہ صوبے کے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل ہوچکی ہیں جہاں کمیشن اپنے حکم کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کروا سکتا ہے۔
انہوں نے تجویز دی کہ باقی 16 اضلاع میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا جائے اور جہاں حلقہ بندیاں مکمل ہیں، وہاں انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا جائے۔
سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ جہاں حلقہ بندیاں مکمل ہو چکی ہیں، وہاں انتخابات کروائے جا سکتے ہیں۔
تاہم الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔