روس کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی تحریک مزاحمت کا وفد آج ماسکو پہنچے گا۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ موسیٰ ابو مرزوق وفد کی قیادت کریں گے۔
https://dailyislam.pk/?p=107456
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وفد روسی وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرے گا۔
واضح رہے روس مشرق وسطیٰ کےممالک کے ساتھ دیرینہ تعلقات رکھتا ہے۔ خصوصاً ایران، لبنان اور شام و فلسطینی اتھارٹی کےعلاوہ اسرائیل کے ساتھ بھی روسی تعلقات کی لمبی تاریخ ہے۔ خود حماس کا وفد بھی سات اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ کے دوران روس کا دورہ کرچکا ہے۔



