حماد اظہر کی انتخابات میں مداخلت کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز

جیند افتخار

February 11, 2024

PTI Flag

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے اپنی پارٹی کو تجویز دی ہے کہ انتخابات میں مداخلت کے خلاف عالمی عدالت میں درخواست دائر کی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حماد اظہر نے کہا کہ ‘میں اپنی جماعت کی کور کمیٹی (سی سی) کو تجویز دوں گا کہ پاکستان میں جمہوری عمل میں مداخلت، آئین کی خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے خلاف عالمی عدالت میں درخواست دائر کی جائے’۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ‘ہماری عدلیہ کو جمہوریت اور آئین کے حق میں کھڑے ہونے کا وقت ہے’۔