جان بچانے والی 100 ادویات نایاب، پاکستان میں فارما بحران شدت اختیار کر گیا

webdesk

September 28, 2026

مختلف ادویہ کے پتے اور انہیلر

پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی بے توجہی کے باعث کینسر، شوگر اور بلڈ پریشر سمیت 100 سے زائد جان بچانے والی اہم ادویات مارکیٹ سے غائب ہو چکی ہیں۔ پیداواری لاگت ریٹیل قیمتوں سے تجاوز کرنے کے باوجود دو سال سے زائد عرصے سے ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کی سمریاں وفاقی کابینہ میں التوا کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے ادویات ساز کمپنیوں کے لیے مینوفیکچرنگ ناممکن ہو گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ریگولیٹر ‘ڈریپ’ (DRAP) کے پاس اختیار نہ ہونے اور کابینہ کی تاخیر کی وجہ سے مریض جان بچانے والی سستی ادویات سے محروم ہو رہے ہیں، اور مجبوراً مہنگی یا جعلی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔ اگر اس سنگین معاملے پر فوری فیصلے نہ کیے گئے تو صورتحال مزید تشویشناک ہو جائے گی۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ادویات کی قیمتوں کے تعین کے لیے ڈریپ کو فوری طور پر مکمل بااختیار بنایا جائے۔