تحریک انصاف کی جلسہ گاہ کے مقام پر مشکوک بیگ کی موجودگی پر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب

جیند افتخار

August 21, 2024

PTI

اسلام آباد: تحریک انصاف کی جلسہ گاہ کے مقام پر مشکوک بیگ کی موجودگی پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔

مشکوک بیگ جلسہ گاہ سے ملحقہ مسجد میں رکھا گیا تھا، اطلاع ملنے پر مسجد خالی کرا کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری مسجد کے باہر تعینات کر دی گئی ہے جبکہ امام مسجد کا کہنا ہے کہ جس جگہ بیگ رکھا گیا ہے وہ مسجد کا احاطہ ہے۔