بیٹے کی موت سے لاعلم نابینا ماں باپ نے لاش کے ساتھ 4 دن گزار دیے

جیند افتخار

October 29, 2024

جنوبی بھارت کے شہر حیدر آباد میں نابینا والدین نے کئی روز اپنے مردہ بیٹے کے ساتھ گزار دیے کیونکہ انھیں علم ہی نہیں تھا کہ ان کا بیٹا اب اس دنیا میں نہیں ہے۔

اس صورتحال کا اس وقت پتہ چلا جب پڑوسیوں کو گھر سے بدبو آئی۔ جس کے بعد منگل کو حکام جب اس مکان پر پہنچے تو انھوں نے نیم بے ہوش نابینا میاں بیوی کو ریسکیو کیا۔

نابینا جوڑے کے 30 سالہ بیٹے کی لاش کو اسپتال پہنچایا گیا، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہ چار روز قبل مر گیا تھا، تاہم یہ دونوں نابینا ہونے کی وجہ سے لاعلم رہے۔