بینظیر کے قریبی ساتھی کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت

جیند افتخار

November 13, 2023

PMLN Lahore Jalsa

مسلم لیگ ن کے وفد نے بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی اور سابق ایم این اے علی نواز شاہ سے ملاقات کی ہے۔

ن لیگی رہنما بشیر میمن کے مطابق ن لیگ کے وفد نے سابق ایم این اے میرپورخاص علی نواز شاہ کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

بشیر میمن کا کہنا ہے کہ علی نواز شاہ کو آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ کی ٹکٹ سے لڑنے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی نواز شاہ نے میرپورخاص کے عوام کی خدمت کی ہے۔