بیرونِ ملک پاکستانیوں نے اکتوبر میں 2.5 ارب ڈالرز بھیجے

جیند افتخار

November 10, 2023

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر میں ڈھائی ارب ڈالرز پاکستان بھیجے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں سال اکتوبر میں ترسیلات ستمبر کے مقابلے میں 11.5 فیصد زائد رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں 8 ارب 80 کروڑ ڈالرز ترسیلات پاکستان آئی ہیں۔