ایچ بی ایف سی کی نجکاری، 15دسمبر تک ضروری کام مکمل کرنے کی ہدایت

جیند افتخار

November 14, 2023

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایچ بی ایف سی انتظامیہ کو 15 دسمبر 2023 تک تمام ضروری کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وفاقی حکومت نے ہائوس بلڈ نگ فنانس کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کیلیے ایچ بی ایف سی کے اثاثہ جات کی فیئر ویلیو کے تعین کے حوالے سے ایچ بی ایف سی انتظامیہ کو مالیاتی مشیر اور سیکریٹری نجکاری کمیشن کی مشاورت سے 15 دسمبر 2023 تک تمام ضروری کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اس حوالے سے نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ (ایچ بی ایف سی) کی انتظامیہ شریک ہوئی۔