اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد کرنے والے ملزم کو عدالت نے رہا کر دیا مگر کیوں؟

webdesk

October 24, 2026

اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد کرنے والا ملزم غلام مصطفیٰ

لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے مزنگ روڈ پر اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد کرنے کے مقدمے میں ملزم غلام مصطفیٰ کو ضمانت پر رہا کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے پر سماعت کی تو پولیس نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔ عدالت نے پولیس کی استدعا کو مسترد کر دیا اور ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ہے تو رہا کیا جائے۔

تھانہ مزنگ پولیس نے اسکوٹی چلانے والی لڑکی پر تشدد کرنے کے الزام میں ملزم غلام مصطفیٰ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔